سٹی 42: ریاض منصور ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور ان کی اہلیہ لفٹ میں پھنس گئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ریاض منصور ٹرسٹ گلشن راوی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اُنکی اہلیہ فرحت مشہود چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کےہمراہ تھیں۔
رانا مشہود احمد خان نے ریاض منصور ٹرسٹ کےنوتعمیر شدہ سرجیکل ٹاور کا افتتاح کیا۔سربراہ ریاض منصور ٹرسٹ محمد نفیس نے طبی آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔اُنہوں نے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ ریاض منصور ٹرسٹ کی طبی و فلاحی خدمات کو سراہا۔ ،سربراہ محمد نفیس نے مزید کہ ٹرسٹ میں 5ہزار سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچے زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر پی ایس او یامین مغل، کوآرڈینیٹرعمران شاہ، میڈیا کوارڈینیٹر طیب شہزاد، حافظ ذوہیب، فوکل پرسن رضوان انور، فوکل پرسن اسفند یار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
بعد ازیں ریاض منصور ٹرسٹ کی لفٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث رانا مشہود احمدخان اور اُنکی اہلیہ فرحت مشہود لفٹ میں پھنس گئےانکے ہمراہ سربراہ محمد نفیس اوران کی اہلیہ بھی لفٹ میں پھنس گئیں تھیں اس دوران لفٹ15منٹ بند رہی ۔سٹاف نے بمشکل دروازہ کھول کر تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔