ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس 2 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس 2 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق اہم کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔

کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم کریں گے، جبکہ عدالت میں پنجاب حکومت، ممبر ماحولیاتی کمیشن، ایل ڈی اے، پی ایچ اے سمیت متعلقہ اداروں کے وکلاء پیش ہوں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے شیرانوالہ گیٹ اور ٹیکسالی گیٹ پراجیکٹس پر جاری حکم امتناعی میں تاحکم ثانی توسیع دی جا چکی ہے۔ مزید برآں، پنجاب یونیورسٹی میں درخت کاٹنے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے کو ٹری ٹرانسپلانٹ پالیسی رولز جلد از جلد منظور کروانے کیلئے سمری لاء ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے۔

 عدالت نے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے۔