ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو ٹیم کو الرٹ کر دیا گیا

Mianmar Earthquake, Thailand Earthquake, city42
کیپشن: میانمار زلزلہ نے پاکستان میں بھی تشویش کی لہر دوڑٓ دی ہے۔ پاکستان کے ریسکیوئر مشکل میں پھنسی مینامار کے عوام کی مدد کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔ ان کو ضرورت پڑنے پر میانمار بھیجنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلے کےبعد پاکستان  میں ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔
پاکستان ریسکیوٹیم کے کماندر  ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی میٹنگ طلب کر لی اور ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے ریسکیوئرز کو ضڑورت پڑنے پر میانمار بھیجنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ میانمار میں خوفناک زلزلہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے اور انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ 

ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان سے بھی امدادی کارکنوں کو میانمار بھیجیا جائے گا۔  ریسکیو ٹیم میانمار و تھائی لینڈ فوری روانگی کیلئے تیار ہے، پاکستان کی  ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفائیڈ ہے۔