ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی اٹھائیسویں روزے کے دوران موسم کی فورکاسٹ

Weather update, weather report, city42 , MET office Pakistan Meteorological Department, city42
کیپشن: میٹ آفس نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں آج شب اور ہفتہ کے روز دن بھر گرمی رہے گی تاہم ہوا چکتی رہے گی، صرف کچھ شمالی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع  ہے۔

میٹ آفس نے بتایا ہے کہ ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 میٹ آفس کی نئی فورکاسٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ دن میں تیز ہوائیں چلنے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کی فورکاسٹ ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی فورکاسٹ کی گئی ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی 37 ، چھور میں 36 اور سبی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ فورکاسٹ

میٹ آفس نے جمعرات کے روز فورکاسٹ کی تھی کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع  ہے ۔ آج یہ فورکاسٹ عمومی طور پر صحیح رہی۔ 

ٹمپریچرز

 میٹ آفس نے آج بتایا کہ آج  مٹھی 37 ، چھور میں 36 اور سبی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ میٹ آفس نے کل جمعرات کی شام بھی ان تین شہروں کے یہی ٹمپریچر بتائے تھے۔