ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔