ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہوگئے

پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گزشتہ روز پنجاب کے  نجی تعلیمی اداروں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان کیا تھا جس کے باعث آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولوں کو بھی جمعہ کے روز اسکول بند رکھنے کا حکم  جاری کیا گیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔