ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز  نے  کارروائیاں کرکے  گیارہ خوارج ہلاک کردیے 

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا اور  پانچ خوارج واصل جہنم کردیے ، میر علی میں دوسری کارروائی میں  سیکیورٹی فورسز نے تین مزید خوارج ہلاک کر دیے

میران شاہ میں جھڑپ کے دوران  سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو انجام تک پہنچا دیا ،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کرکے  ایک خارجی ہلاک کردیا،

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم کیا ،