ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے، حافظ حمداللہ

پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے، حافظ حمداللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم  کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا ،پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ آئین کا خالق ہے ،تمام ادارے عدلیہ سمیت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے ،پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا ، پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی ان کا استحقاق ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے ،جس ادارے نے ملک کو آئین دیا ہے تمام اداروں کا اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer