ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کا پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے بائیکاٹ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں جاری وفاقی کابینہ اجلاس میں شمولیت کیلئے جب پیپلز پارٹی رہنما پہنچیں تو انہیں بیگ اور موبائل دروازے پر جمع کرانے کا کہا گیا جس پر شازیہ مری نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل کمیٹی روم کے باہر بدمزگی بھی ہوئی سکیورٹی حکام نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری کو بیگ اجلاس میں لے جانے سے روکا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگرد نہیں ہیں کہ ایسی پابندی ہم پر لگائی جائے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شازیہ مری کو سیکورٹی نےروک کر ہینڈبیگ اور دیگر سامان جمع کرانے کاکہا جس پرشازیہ مری “بیگ میں چیک نہیں کرواؤں گی میری غیر حاضری لگادیں”کہہ کر واپس چلی گئی۔۔@CMShehbaz @ShaziaAttaMarri #PDMGovt #NationalAssembly pic.twitter.com/xaeznYtv91
— The Pakistan اُردو (@ThePakistanUrdu) March 28, 2023
واضح رہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے مجوزہ قانون کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں طلب کیا گیا تھا جس میں چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کے قانونی مسودے کی منظوری د ے دی گئی ہے ،جبکہ منظوری کیلئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔