پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر، وجہ کیا ؟

پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر، وجہ کیا ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ دوست ملکوں کی طرف سے فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی نہ دینے پر تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے اقرار کے باوجود تحریری ضمانت نہیں دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای سے روزانہ اعلیٰ سطح پر رابطے کر رہا ہے جبکہ وزیراعظم آفس، دفتر خارجہ اور وزارت خزانہ متحرک ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی جلد تصدیق پر زور دے رہا ہے۔دوست ملکوں کی جانب سے فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی نہ دینے کی وجہ سے پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔