رواں سال پاکستان میں روزے کا دورانیہ کتنا ہو گا؟جانئے

Roza,duration,Pakistan
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت  دنیا بھر میں رمضان المبارک  کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں  اب لوگوں کے ذہنوں میں روزے کے دورانیے سے متعلق کچھ سوالات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں کہ اس سال پاکستان میں روزے کا دورانیہ کیا ہو گا۔

محکمہ فلکیات کے مطابق  بیشتر عرب ممالک میں ماہ رمضان کا آغازدو اپریل  جبکہ پاکستان میں تین اپریل  کو ہونے کا  امکان ہے۔دنیا کے مختلف ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔سب سے کم دورانیہ والے ملک نیوزی لینڈ ہے جہاں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔

اسی طرح چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا روزہ ہوگا۔دنیا میں سب سے زیادہ دورانیہ کا روزہ آئس لینڈ  میں 19 گھنٹے 59 منٹ کا  ہوگا۔

اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ،سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔

واضح رہے پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد کے وقت کے مطابق روزہ  لگ بھگ 14 گھنٹے کا ہوگا۔ جس کا دورانیہ ہر دن  اور فقہ کے حساب سے مختلف ہو گا۔