ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم معجزاتی طور پر وہ محفوظ رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ موٹروے پر پیش آیا اور اس دوران ان کی گاڑی کے دو ٹائر پھٹ گئے۔ گاڑی کے ٹائر ایم 14 موٹر وے (سی پیک) پر پھٹے۔

تاہم شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہے۔   واقعے کے بعد شیرافضل مروت دوسری گاڑی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔