ویب ڈیسک:شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حثیت سے استعفی دے دیا، استعفی وزیراعظم آفس کو بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق شاہ زین بگٹی نے اعلان کیا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے استعفٰی دیتا ہوں، استعفے کی منظوری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔لیکن استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات درج نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔
حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی نے بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال چلے لیکن اب ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ سیاست میں اخلاقیات سے باہر گفتگو نہیں ہونی چاہیے۔