جنید ریاض: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےانٹرکے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے بعد ایف ایس ای بھی پرائیویٹ طور کی جاسکے گی ۔فیصلہ کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت پرائیویٹ امیدوار ایف ایس ای کا امتحان دے سکیں گے
امتحان سے قبل پرائیویٹ امیدواروں کو عملی امتحانات کی تیاری کا سرٹیفیکیٹ جمع کروانا لازمی ہوگا۔تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ کسی بھی ادارے سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکے گا ۔
محکمہ اعلی تعلیم کے مطابق امتحانی نظام میں تبدیلی سے ہر سال ہزاروں طلبہ کو فائدا ہوگا۔فیصلے پر عملدرآمد تعلیمی سال 2023 سے ہوگا۔واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستان میں پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی ۔