ویب ڈیسک : ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی اور اسرائیلی قیادت پر جنگی جرائم کے مقدمات چلانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی اور اسرائیلی قیادت پر جنگی جرائم کے مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مبینہ جارحیت پر انصاف کا حصول ملک کا اہم قانونی معاملہ ہے۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے میناب میں بچوں کی ہلاکتوں، طبی مراکز پر حملوں اور اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان مجرموں کا گریبان پکڑ کر انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔