ویب ڈیسک : جمعیت علماء اسلام نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کر لیا۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یسین اور جے یو آئی ف آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے پریس کانفرنس کر کے اس اتحاد کا اعلان کیا۔
چوہدری یسین نے بتایا کہ ہم جے یو آئی ف کے ساتھ انتخابی اتحاد ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
ایل اے چودہ میرپور اور ایل اے 23پلندری سے مولانا سعید یوسف مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
مولانا سعید یوسف امیر جے یو آئی ف آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دونوں جماعتوں میں پہلا انتخابی اتحاد ہواہے۔ دو سیٹوں پر پاکستان پیپلز پارٹی مجھے سپورٹ کرے گی اور جمعیت علما اسلام سارے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرے گی۔
جے یو آئی کے امیدواروں نے 13حلقوں میں کاغذات جمع کرائے ہیں۔