ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے اور ممکنہ خطرات کا الرٹ جاری

پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے اور ممکنہ خطرات کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ڈی ایم اے کی جانب سے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں گلیشیئر  پگھلنے اور ممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔

این ڈی ایم اے  کے مطابق 03 جولائی 2026 تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے لیے گلیشیائی برف پگھلنے کے باعث  دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز کا امکان ہے ۔ مسلسل شدید گرمی اور متوقع بارشوں کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار میں اضافے کا خدشہ ہے۔گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔گلیشیائی جھیلوں پر دباؤ بڑھنے سے گلیشیائی جھیل سے پانی کا اخراج، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال، سوات اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے گلیشیئر سے ملحقہ وادیوں اور آبادیوں میں خطرات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ الرٹ رہے۔دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔سیاح، مسافر اور مقامی افراد گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں اور دریا کناروں پر جانے سے اجتناب کریں۔پہاڑی علاقوں میں سفر سے قبل موسم اور سرکاری انتباہات سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔ 

پانی کی سطح میں اچانک اضافہ، پانی کے رنگ میں تبدیلی یا گلیشیئر سے غیر معمولی آوازیں سنائی دیں تو فوری متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ممکنہ اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہوں، پلوں، آبپاشی کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔پہاڑی علاقوں میں بعض رابطہ سڑکیں عارضی طور پر بند ہونے اور نشیبی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو گلیشیائی جھیلوں، دریاؤں اور موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔