سٹی 42 : محکمہ خزانہ نے بہبود و آبادی کی مستقل و عارضی آسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
محکمہ بہبود و آبادی کی آسامیاں گریڈ ایک سے 16 کی تھی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے بہبود و آبادی کے اہکاروں کو سرپلس پول میں ڈال دیا، سرپلس پول میں ڈالے گئے اہکاروں میں 180 افسر بھی شامل ہیں ۔
محکمہ صحت و آبادی میں گریڈ 1 سے 16 تک کی 10 ہزار 898 خالی آسامیوں کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 6 ہزار 629 نئی آسامیاں سرپلس پول میں تخلیق کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کفایت شعاری پالیسی کے تحت محکمہ بہبود و آبادی کو مارچ 2025 میں محکمہ صحت میں ضم کیا گیا تھا۔
