ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے تحفظ اور قانون سازی پر اہم مشاورت، نئے اقدامات زیرِ غور

خواتین کے تحفظ اور قانون سازی پر اہم مشاورت، نئے اقدامات زیرِ غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:پنجاب اسمبلی میں ویمن پارلیمانی کاکس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین کے حقوق، صحت، تحفظ اور مؤثر قانون سازی سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران کنوینر ویمن پارلیمانی کاکس عشرت اشرف نے اجلاس کے مقاصد اور خواتین سے متعلق قانون سازی کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ آصفہ خان نے بھی اجلاس کے اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت ازدواجی جائیداد میں قانونی حصے سے متعلق ترمیم کی تجویز بھی زیرِ غور لائی گئی، جس کا مقصد خواتین کے قانونی تحفظ اور حقوق کو مزید مؤثر بنانا بتایا گیا۔

شرکاء کو خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کیلئے تیار کیے گئے 6 ماہ کے ایکشن پلان اور ترجیحی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خواتین کے حقوق کے فروغ، مؤثر قانون سازی، بہتر پالیسی سازی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔