(حاشر وڑائچ)پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ایل اے1 میرپور 1 سے افسر شاہد کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کر دیاہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ایل اے2 میرپور 2، چکسواری سے قاسم مجید، ایل اے3 میرپور 3 میرپور شہر سے یاسر سلطان ،ایل اے4 میرپور 4 کھڑی شریف سے چوہدری صہیب ارشد،ایل اے5 بھمبر 1، برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف، ایل اے8 کوٹلی 1، راج محل سے ملک ظفر ،یل اے9 کوٹلی 2، نکیال سے جاوید اقبال بھڈھانوی اور ایل اے10 کوٹلی 3، کوٹلی سے چوہدری یاسین کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کیاہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ایل اے11 کوٹلی 4، سہنسہ سے چوہدری اخلاق،ایل اے12 کوٹلی 5، چرہوئی سے چوہدری یاسین، ایل اے16 باغ 3، شرقی سے سردار قمر زمان،ایل اے17 باغ 4، حویلی سے فیصل ممتاز راٹھور،ایل اے18 سدھنوتی پونچھ 1 سے سردار امجد یوسف،ایل اے19 سدھنوتی پونچھ 2، ہجیرہ سے سردار سعود صادق،ایل اے20 سدھنوتی پونچھ 3، کھائیگلہ سے سردار یعقوب اورایل اے21 سدھنوتی-پونچھ 4، راولاکوٹ شہر سے سردار محمد عابد خان کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کیاگیاہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ایل اے24 سدھنوتی-پونچھ 7، بلوچ سے سردار فہیم اختر ربانی، ایل اے-26 وادیٔ نیلم 2، زیریں نیلم سے میاں عبد الوحید ،ایل اے27 مظفرآباد 1، کٹلہ سے سردار جاوید ایوب، ایل اے28 مظفرآباد 2 سے سید بازل نقوی ایل اے29 مظفرآباد 3، مظفرآباد شہر سے سردار مختار احمد خان، ایل اے30 مظفرآباد 4، ہٹیاں دوپٹہ سے مباشر منیر اعوان ،ایل اے32 مظفرآباد 6، چکار سے اشفاق ظفر،ایل اے33 مظفرآباد 7، لیپہ سے دیوان علی چغتائی اور ایل اے-34 جموں 1، جھنگ، لاہور، سندھ، بلوچستان سے کرنل (ر) قدیر چوہان کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کیاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ایل اے35 جموں 2، گوجرانوالہ سے چوہدری آصف گجر،ایل اے36 جموں 3سیالکوٹ سے چوہدری احسن اسماعیل گجر،ایل اے37 جموں 4، نارووال، شکرگڑھ سے شاہین کوثر ڈار،ایل اے38 جموں 5، گجرات، وزیرآباد سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ،ایل اے39 جموں 6، جہلم، راولپنڈی، اٹک سے چوہدری فخر زمان ، ایل اے40 ویلی 1 کراچی سے عامر عبدالغفار لون ،ایل اے41 ویلی 2، لاہور سے غلام عباس میر،ایل اے43 ویلی 4، راولپنڈی سے جاوید بٹ ،ایل اے44 ویلی 5، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک سے محمد راشد اسلام بٹ اورایل اے-45 ویلی 6، خیبر پختونخوا سے عبدالمجید خان کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کر دیاہے۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App