ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی:رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی:رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (احمد منصور )کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام  بنا دیا گیا ،  3 دہشتگر د ہلاک ، ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا ،  کارروائی  کے دوران3 جوان شہید ہو گئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں  نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر حملہ کیا جسے بہادر جوانوں نے  ناکام بنا دیا گیا۔

 حملہ بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے کیا۔حملہ آوروں نے کیمپ کے مین گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار توڑنے کی کوشش کی۔

 حملہ آوروں نے کیمپ کے مین گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار توڑنے کی کوشش کی،رینجرز کے چوکس جوانوں کے فوری جواب سے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

  فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ گرفتار حملہ آور افغان شہری تھا۔فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 3بہادر سپوت شہید ہوئے۔جوابی کارروائی کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزم استحکام" کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں
غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔ 
پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اس حملے کے مرتکب افراد کے خلاف جوابی کارروائیاں کرے گا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز   نے  بہادر جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔