ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پی ٹی وی فیس ختم کر کے صارفین کو ٹیرف میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کل تک کریں گے۔ 

اس وقت ہر گھریلو صارف سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے جب کہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین پر بھی یہ فیس لاگو ہے۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں. 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی  کہ ہر سال 16 ارب روپے کے ٹیکس میں صرف 11 ارب روپے تک وصولی ہوتی ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز  ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے پی ٹی وی کے وسائل کیلئے دوسرا طریقہ کار لانے کی ہدایت کی ۔