ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اپنے  مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے؛ وزیراعظم

پاکستان اپنے  مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات ، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے  جنہوں نے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق،  پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی. 

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے  مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے ۔