ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلیازہ ؛ سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، خاتون جاں بحق، دو بچے لاپتہ

سلیازہ ؛ سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، خاتون جاں بحق، دو بچے لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں۔ 

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ مقامی لوگوں نے ایک خاتون کو زندہ نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار دو بچے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ 

ژوب : سلیازہ کے نزدیک ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔