سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلاول نے پاکستان کا مقدمہ دنیا میں لڑا جسے سراہا گیا، انڈیا دنیا کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں ناکام رہا، اب دوسرا کوئی اپشن نہیں، اگلے الیکشن میں بلاول وزیراعظم ہوں گے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہی چلائیں گے، ہم نے الیکشن کے ذریعے بلاول کو پرائم منسٹر بنانا ہے، اس وقت اتحادی حکومت کو ساتھ چلانا ہماری مجبوری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہاؤس تبدیلی مناسب نہیں،نہ ہی ہمیں کوئی جلدی ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے، موجودہ حالات میں سیاسی بحران پیدا کرنا ملک کا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پیپلز پارٹی میں قابل ذکر الیکٹیبلز شامل ہوں گے۔