ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے  بیشتر مقامات  میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
  شہر لاہور میں حبس اور فضائی گھٹن کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ حبس زدہ موسم نے عوام کو نڈھال کر دیا ہے جبکہ سورج کی روشنی قدرے مدھم ہونے کے باوجود تپش برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں پری مون سون بارش 30 جون تک وقفے وقفے سے برسنے کا امکان موجود ہے تاہم یہ بارش موسم میں نمایاں تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔
حبس کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کی شرح بھی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 166 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں، اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور ہوا دار مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج پھر سندھ ، پنجاب، بلوچستان کے بعض علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہےجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اٹک اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔