ویب ڈیسک: دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے مال ' دبئی مال ' اور اس کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں آپ کھانا کھائیں اور آپ کا بل دبئی اور ابوظہبی کے حکمران ادا کر دیں تو یقیناً آپ حیران ہو جائیں گے۔
دبئی میں چند دن پہلے بہت سے افراد کے ساتھ ایسا ہی ہوا جب ان کے کھانے کا بل دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے تمام موجود مہمانوں کا کھانے کا بل اپنی جانب سے ادا کر دیا۔
دونوں شاہی شخصیات بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا البتہ بل ریسٹورنٹ میں موجود تمام مہمانوں کا ادا کر دیا۔
When Abu Dhabi Crown Prince and Dubai Crown Prince casually take a walk in Dubai Mall.
— حسن سجواني ???????? Hassan Sajwani (@HSajwanization) June 25, 2025
No guards
No closures
No protocols
This is Dubai, UAE ???????? pic.twitter.com/kyMIS7g2jO
بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔
جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا تو انہیں بتایا گیا کہ شیخ حمدان اور شیخ خالد نے سب کا بل پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بعد میں اسے اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ولی عہد نہایت وقار اور سادگی کے ساتھ ملے اور ان کی سخاوت نے عملے اور مہمانوں پر گہرا اثر چھوڑا۔