شہباز شریف کی امیر قطر تمیم بن حمد  بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو

شہباز شریف کی امیر قطر تمیم بن حمد  بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو
کیپشن: Tamim Bin Hamad Bin Khalifa Al Thani, Shahbaz Sharif, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر تمیم بن حمد  بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، وزیراعظم نے امیر قطر کو عیدالاضحٰی کی مبارک دی۔  

وزیراعظم نے قطر کے عوام کو بھی عید کی مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امیر قطر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارک دی اور جوابی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ 

دونوں قائدین نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ اور گرمجوشی پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی مزید مظبوطی اور فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر باہمی مشاورت اور رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔  

امیر قطر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔