سٹی 42: محکمہ موسمیات کےمطابق ہے کہ بدھ کے روز اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کاکول ، بالاکوٹ،ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پشاور،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک ، لکی مروت اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالا کنڈ، ایبٹ آباد ،کاکول، سوات، دیر، بالاکوٹ اور کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم ،راولپنڈی، میانوالی، خوشاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سیالکوٹ، گجرات، نارووال، منڈی بہاوالدین اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، لسبیلہ ،آواران، کوہلو، ژوب، لورالائی اور بار کھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دادو، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کی بھی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،