ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام کو یکجا کرنے کا معاہدہ

ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام کو یکجا کرنے کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام کو یکجا کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

 اعلیٰ تعلیم یافتہ طلبہ اور آئی ٹی ماہرین کی ڈگریوں کی اب ڈیجیٹل تصدیق ہوگی،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اور سی ای او پی ایس ای بی فیصل جدی نے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔

 پاکستان کا پہلا قومی تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹیلنٹ پول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈگری ویری فکیشن کی یکجائی سے ڈیجیٹل ورک فورس میں شفافیت اور اعتماد بڑھے گا۔

 پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے عالمی اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،تعلیمی اداروں اور صنعت کے باہمی ربط سے ڈیجیٹل پاکستان کا وژن تقویت پائے گا۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer