توقیر اکرم: شہر میں بادلوں اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ہوا میں نمی کی زیادہ مقدار کے باعث حبس اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد رہامحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم نمی کی بلند شرح کے باعث گرمی کی شدت میں فوری کمی کا امکان کم ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کریں۔