ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، 1500 کلو ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف، 10 لاکھ روپے جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، 1500 کلو ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف، 10 لاکھ روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مانگا روڈ روہی نالہ پر قائم ایک میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں تقریباً 4 لاکھ کلو فروزن گوشت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائی کے دوران 1500 کلو ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف کر دیا گیا جبکہ یونٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق معائنے کے دوران ایکسپائر گوشت کو تازہ فروزن گوشت کے ساتھ رکھا گیا تھا، جبکہ کولڈ سٹور میں خراب، ایکسپائر اور تازہ گوشت کو الگ الگ محفوظ کرنے کے فوڈ سیفٹی اصولوں پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپائر گوشت پر میعادِ استعمال کی واضح لیبلنگ بھی موجود نہیں تھی۔

راجہ منصور احمد نے کہا کہ کارروائی کے دوران موقع پر موجود تقریباً 4 لاکھ کلو گوشت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔ انہوں نے تمام میٹ پروسیسنگ یونٹس کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔