ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کی سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن کی سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں صبح کی دعا باقاعدگی سے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ طلبہ میں حب الوطنی کے فروغ کے لیے بزمِ ادب سمیت مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ نے طلبہ میں قومی یکجہتی، قومی شعور اور شہری ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تقریبات اور آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں تمام سکولوں میں "مرکۂ حق" کے موضوع پر آگاہی لیکچرز منعقد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت کیے جا رہے ہیں، اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ مراسلے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور متعلقہ حکام اس کی نگرانی بھی کریں گے۔