ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ ؛جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کی کوشش میں 2 فائر فائٹر جاں بحق؛ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

ترکیہ ؛جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کی کوشش میں 2 فائر فائٹر جاں بحق؛ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترکیہ کے  جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کی کوشش میں مزید 2 فائر فائٹر جاں بحق ہوگئے 

 دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے مزید 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی شہر برصہ کے قریب جنگلات میں لگی شدید آگ پر دو ماہ گرزنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔دونوں رضاکار اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی پانی کی ٹینکر گاڑی جنگل کے دشوار گزار راستے پر پھسل کر کھائی میں جا گری۔گاڑی میں سوار رضاکار قریبی صوبہ بولُو (Bolu) سے آگ بجھانے کے لیے آگلاسن (Aglasan) گاؤں جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ ترکیہ کے جنگلات میں 44 مختلف مقامات پر آگ  لگی ہوئی ہے، جن میں برصہ، قرا بوک (Karabuk) اور جنوبی شہر کہرامان ماراش (Kahramanmaras) شامل ہیں

غیر معمولی گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں آگ کو مزید بھڑکانے کا سبب بن رہی ہیں۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔وزیرِ انصاف یلماز تونچ نے بتایا کہ 33 صوبوں میں 97 افراد کے خلاف جنگلاتی آگ کے سلسلے میں تحقیقات اور مقدمات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ازمیر (Izmir) اور بیلی جِک (Bilecik) صوبوں کو آفت زدہ علاقے قرار دے دیا گیا ہے۔