ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر ، خیبر پختونخواہ ، شمال مشرقی پنجاب اورخطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ 

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع دیر، چترال ،سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہر ی پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی ، پشاور، باجوڑ،مہمند، کرم ،خیبر، اور کزئی، کوہاٹ،کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ٹانک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کا کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرنوالہ ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،شیخو پورہ ،نارووال ،لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر تیز /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بارکھان، مو سی خیل،لو را لا ئی، خضدار، آواران اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم / حبس اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، مٹھی اورمیر پور خاص میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔