ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ کی ہدایت پراسلام آباد صرف’’سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا

وزیر داخلہ کی ہدایت پراسلام آباد صرف’’سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طیب سیف :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پراب اسلام آباد صرف “سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے نے احکامات جاری کر دیئے ،اسلام آباد میں داخل ہونے والی ہر گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانا لازمی قراردے دیاگیا،ایکسائز کی مدد سے اسلام آباد رجسٹریشن والی گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگے گا۔
 چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاواکاکہناہے کہ ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو حفاظتی نقطہ نگاہ سے ٹریک بھی کیا جا سکے گا،ٹیگنگ ہونے سے ہمیں شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر مسائل کا وقت سے پہلے پتا چلے گا ۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق ایم ٹیگ والی گاڑیوں سے پارکنگ فیس آن لائن وصول کی جائے گی ۔