ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانوروں کی آلائشو ں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ

جانوروں کی آلائشو ں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:وزیراعلیٰ مریم نوازکا شاندار ستھرا پنجاب ”ویسٹ ٹو ویلیو“ پراجیکٹ، پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشو ں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

لکھو ڈیر میں بائیوڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کر کے بائیوگیس پیدا کی گئی، ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے تقریبا 20سے 25ہزار کلو گیس پیدا کرنا ممکن، جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ کی آمدن متوقع ہے۔

محض چند لاکھ کی لاگت سے بائیو گیس پیدا کرنے کاپائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہے، 50میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔

10سال میں لینڈ فل سائٹ سے حاصل گیس سے 2.5ملین ڈالر آمد ن کی توقع ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔

ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن متوقع ہے، لکھو ڈیرڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ توقع ہے۔

میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز سے کچرے میں 60فیصد کمی متوقع، ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر، سٹارٹ اپ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ کے مواقع ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے زیر صدارت اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیوپراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلی نے ایل ڈبلیو ایم سی کاآلائشوں سے بائیوگیس پروڈکشن کے پراجیکٹ کو سراہا۔