ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال موٹروے  افسوسناک بس حادثہ، سکائی ویز کمپنی کے ڈرائیور، مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج

چکوال موٹروے  افسوسناک بس حادثہ، سکائی ویز کمپنی کے ڈرائیور، مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن جعفری: چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب ہونے والے افسوسناک بس حادثے کے بعد سکائی ویز بس کمپنی کے مالک، اڈہ منیجر اور ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279، 322، 337-G، 427 اور 109 کے تحت تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور عاطف نذیر ہفتے کی رات 12 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا۔وہ صبح 5 بجے راولپنڈی پہنچا، جہاں منیجر اور کمپنی مالک نے اسے آرام کا وقت دیے بغیر صبح 6 بجے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ کر دیا۔
ڈرائیور کو غنودگی محسوس ہو رہی تھی اور وہ بس لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔اسی لاپرواہی کے باعث بس بلکسر کے قریب کھائی میں جا گری۔
حادثے میں چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔لاہور کی دو سگی بہنیں 14 سالہ خدیجہ، 2 سالہ حرم اور ان کا 8 سالہ بھائی احمد جاں بحق ہوئے۔ان بچوں کی والدہ شدید زخمی ہوئیں۔اسی طرح 31 سالہ امِ رباب اور ان کا 8 ماہ کا بیٹا حیدر بھی جان کی بازی ہار گئے۔ان کے شوہر محسن اور 2 سالہ بیٹی ابیہہ زخمی ہوئے۔
مسافر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا  کہ ڈرائیور بس کو انتہائی تیز اور غیر محتاط انداز میں چلا رہا تھا۔ یہی لاپرواہی حادثے کی وجہ بنی۔
پولیس نے کمپنی کے ڈرائیور، اڈہ منیجر اور مالک کو مقدمے میں نامزد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حادثے کی مکمل تفتیش جاری ہے جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔