ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا منفرد اور نہایت سادہ فیچرز والا سمارٹ فون

دنیا کا منفرد اور نہایت سادہ فیچرز والا سمارٹ فون
کیپشن: nothing 1
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیا بھر میں جہاں اسمارٹ فون میں جدید سے جدید فیچرز شامل کیے جارہے ہیں وہیں ایسے اسمارٹ فون کا اعلان بھی سامنے آیا ہے جو دیگر فونز کی نسبت بہت سادہ اور منفرد ہوگا ۔ 

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نتھنگ فون ایک ابھرتا ہوا فون ہے جس کے بارے میں بہت ساری باتیں اور افواہیں زیر گردش ہیں، اس کمپنی کے سی ای او کاپ پائی نے کہا ہے کہ نتھنگ فون ایک سیدھا سادہ سا اسمارٹ فون ہوگا۔ سی ای او کا  مزید  کہنا ہے کہ فون کی ڈیزائنگ میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ اسمارٹ فون ہماری زندگی کو بہت زیادہ متاثر کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کے ڈسپلے کے پیچھے کچھ روشنیاں رکھی گئی ہیں جو آپ کے کمرے کی روشنی کے مطابق اپنا لیول رکھتی ہے ۔ 

نتھنگ فون کے ورژن ون میں 6.55 انچ کا ڈسپلے ہوگا  ۔ اس فون کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ  اس میں 1080 پکسل ریزولوشن رکھی گئی ہے،  جو اس کے ڈسپلے کو بہت ہی خوبصورت اور روشن بناتی ہے۔اس میں اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ ہے لیکن خیال رہے کہ اس کے اندر اسنیپ ڈریگن کا 778 جی پلس 5 جی چپ سیٹ لگایا گیا ہے اور اس کے کیمرے کے اندر 50 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا ہے یعنی کہ دوہرا کیمرا ہے جو پرائمری کیمرا بھی ہے ۔

اس میں وائڈ اینگل او آئی ایس لینز بھی لگایا گیا ہے جبکہ ایک دوسری جانب چھوٹا سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔جہاں تک بیٹری اور چارجر کا سوال ہے، اس میں 15 واٹ  کے وائر لیس چارجر کی سہولت اور سپورٹ دی گئی ہے اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری متوقع ہے۔واضح رہے کہ نتھنگ فون 2022 میں لانچ ہونے والے ٹاپ ہائی ٹیک فون کی فہرست میں بھی شامل تھا ۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر