’’14 اگست کو تمام مساجد اور مدارس پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے‘‘

’’14 اگست کو تمام مساجد اور مدارس پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مدارس اور جامعات کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا، چودہ اگست کو مساجد کی چھتوں پر قومی پرچم لہرایا جائیگا۔

الحمراء ہال میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، 14 اگست کو تمام مساجد اور مدارس پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرانگیز اور نفرت انگیز کتابوں اور لٹریچر پر پابندی لگانی چاہیے۔ سعودی حکومت نے روڈ ٹو مکہ پروگرام شروع کیا، جس پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیئرمین علماء کونسل نے کہا کہ امریکا کی طرف سے مذہبی آزادی کے نام پر پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنا مسترد کرتےہیں، مسئلہ کشمیر کو عمران خان نےعالمی سطح پر اُٹھایا ہے۔ حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ حکومت اور آرمی چیف نے دینی مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا، صرف مدارس ہی نہیں پورے ملک میں ایک نصاب ہونا چاہیے۔

حافظ طاہراشرفی نے مزید کہا کہ علما کرام سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا ان کی خواہش ہے کہ کبھی ملک کا آرمی چیف دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہو، پاک فوج نہ ہوتی تو آج ہمارا حال بھی لیبیا اور عراق جیسا ہوتا۔