ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی کو ’20 منٹ شہر‘ بنانے کا عزم

دبئی کو ’20 منٹ شہر‘ بنانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی میں شہریوں کو تقریباً ہر سہولت زیادہ سے زیادہ 20 منٹس کی دوری پر مل جائے گی، دبئی حکومت نے شہر کو 20 منٹ شہر بنانے کا اعلان کردیا۔ 

دبئی حکومت نے 20 منٹ شہر کے خواب کو حقیقت بنانے کا منصوبہ بنا لیا، دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ شہری صرف 20 منٹ میں اپنی روزمرہ کی 80 فیصد ضروری سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔ 20 منٹ پیدل، سائیکل یا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے سہولت تک رسائی ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد دبئی کو دیگر جدید شہروں سے کم از کم 10 سال آگے لے کر جانا ہے۔منصوبے کے پائلٹ مرحلے کا آغاز دبئی کے علاقے البرشاء ٹو سے کیا جا رہا ہے، البرشاء میں سڑکوں کو محفوظ بنایا جائے گا، سایہ دار درخت لگائے جائیں گے، ماحول دوست مقامات بنائیں جائیں گے۔

ٹریفک دباؤ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کوریڈور متعارف کروائے جائیں گے جبکہ دبئی میں بیماریوں کی جلد تشخیص کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔