سٹی 42: سابق ڈی جی فیض حمید کے بھائی کے خلاف کرپشن کیس پر انکوائری شروع ہوگئی ۔
نجف حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی شروع کی گئی ۔ انکوائری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے شروع کی ہے۔نجف حمید کے حوالے سے تمام اداروں سے تفصیلات بھی مانگ لی گئی۔
ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک سے نجف حمید کے بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔نجف حمید کا نام پی آئی این ایل میں بھی شامل کر دیا گیا۔ نجف حمید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کے چھاپے بھی جاری ہیں ۔ چھاپے مختلف جگہوں پر مارے گئے تاحال گرفتاری نہ ہو سکی۔
نجف حمید کی اراضی سیکنڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔