ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کی رہنما حنا بی بی کی درخواست مسترد کر دی، جس کے نتیجے میں صدف احسان کی قومی اسمبلی میں رکنیت برقرار رہے گی۔

 حنا بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صدف احسان کا نام جے یو آئی کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا اور وہ اسے ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کر رہی تھیں۔

 الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ درخواست مسترد ہونے کے بعد حنا بی بی الیکشن ٹربیونل کا رخ کر سکتی ہیں،اس فیصلے کے بعد صدف احسان بطور رکن قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔