ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی طیارے کی کریش لینڈنگ،  بھارتی نائب وزیراعلیٰ  سمیت 5افراد جاں بحق

بھارتی طیارے کی کریش لینڈنگ،  بھارتی نائب وزیراعلیٰ  سمیت 5افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک؛ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران ہونے والے حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں دو پائلٹس بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارامتی میں پیش آیا، جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران قابو کھو دیا۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں مجموعی طور پر 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دو پائلٹس شامل ہیں۔

حادثہ صبح تقریباً 9 بجے ہوا، جب لیئر جیٹ 45 طیارہ ممبئی سے روانہ ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد بارامتی میں لینڈنگ کے دوران مبینہ طور پر قابو سے باہر ہو گیا۔
اجیت پوار اس وقت ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کے دوران ممبئی سے بارامتی میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔