پی ٹی آئی کی جانب سے رپورٹرز کو  ہراساں کرنے کا معاملہ

A case of harassment of reporters by PTI
کیپشن: PTI, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)تحریک انصاف کی جانب سے 24 نیوز کے رپورٹرز کو  ہراساں کرنے پر  پیپلز پارٹی کی جانب سے مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینٹر رہنماؤں کی جانب سے 24 نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی کی 24 نیوز کی ٹیمز کو ہراساں کرنے کی مذمت کی گئی۔

وزیر مملیکت قمر زمان کائرہ اور سابق چیئرمین نیئر بخاری نے تحریک انصاف پر شدید تنقید  کی۔  پیپلز پارٹی  سینئر رہنماء نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ صحافیوں کو ہراساں کرنے سے باز رہیں۔ تحریک انصاف ایک میڈیا چینل کو ٹارگیٹ کرنا بند کردے ۔

 پیپلزپارٹی رہنماء فرحت اللہ بابر اور چودھری منظور کی جانب سے بھی تحریک انصاف پر تنقید کی گئی۔ سینئر رہنماء نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے اوپر ناجائز تنقید کے باوجود آج تک صحافت پر کبھی حملہ نہیں کیا،تحریک انصاف الزامات فیکٹری بن چکی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر