ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی۔
بچے کے منہ پر کالک لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس سے متعلق بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضیحک کا نشانہ بنایاگیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگائی گئی۔
بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کے چہرے پرکالک لگاکر سب بچوں کے سامنے تضحیک کی گئی، جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی توکوئی جواب نہیں دیا گیا۔
کراچی سیویلائیزیش پبلک اسکول میں اردو بولنے پر مبینہ طور پر بچے کے منہ پر کالک لگادی گئی: متاثرہ بچے کے باپ کا دعویٰ pic.twitter.com/pWTZTlL1nz
— Tariq Habib (@tariqhabib1) January 27, 2023
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہےکہ واقعےکی تصدیق یا تردید اب تک نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کےلیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔