(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری کی اہلیہ سے معذرت کرلی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چودھری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔پرویز الٰہی کی معذرت پر حبا چودھری نےمشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہےکہ فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد پرویز الٰہی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فواد چودھری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، اگر پہلے گرفتار کرلیا جاتا تو ہمارا کام بن جانا تھا۔