ٹویوٹا نے کورونا کے باعث 11 کارخانے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

toyota motor corporation
کیپشن: toyota logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ٹویوٹا موٹرز نے کورونا وبا کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کے پرزہ جات کے شعبے پر پڑے منفی اثرات کے پیش نظر جاپان کے گیارہ کارخانوں میں پیداوار وقتی طور پر بند کر دی ہے۔

 کورونا اور امیکرون ویرئنٹ کے روز بروز بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث  متاثرہ پرزہ جات بنانے والے کارخانوں میں پیداوار بند ہو چکی ہے اور جہاں پیداوار شروع ہے وہاں سپلائی چین کے مسائل ہیں  سیلیکون چپس کی فراہمی مشکلات سے دوچار ہے ۔

ٹویوٹا کے مطابق،کمپنی نے جاپان میں گیارہ کارخانوں کو یکم فروری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے بعدٹویوٹا کے '' کرولا''،''پرئیس'' اور'' لینڈ کروزر'' ماڈلز کی پیداوار میں  کا سبب بنے گی ۔ ٹویوٹا کے ذیلی برانڈ ڈائی ہاٹسو موٹرز نے بھی بعض کارخانوں میں پیداوار بند کر دی تھی ۔