بزدار کا ایک اور یارکر،پیپلز پارٹی کی وکٹ اڑا دی

بزدار کا ایک اور یارکر،پیپلز پارٹی کی وکٹ اڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : ن لیگ کے بعد حکومت کا ٹارگٹ پیپلز پارٹی بننے لگی، پیپلزپارٹی کا رکن اسمبلی بھی عثمان بزدار کے کیمپ میں جا پہنچا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
 
پی پی 265 سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، ترقی پر ہر شہر اور قصبے کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے دور افتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصرنے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا،ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس نبیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مل کر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عون چودھری بھی موجود تھے۔

یاد رہے سینٹ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب متحرک ہیں، ن لیگ کےایک اور رکن وزیراعلیٰ کے کیمپ میں پہنچ گئے، تین دنوں میں تیسرے لیگی رکن نے عثمان بزدار سےملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات کی، محمد ارشد نےوزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ عثمان بزدار نے ان کوحلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئےموقع پر ہی احکامات جاری کئے،ان کا کہناتھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے،عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں،میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں،عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں،منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے,اڑھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے,پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے, یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں,اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں,لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے,پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer