(یاور ذوالفقار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید نے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درختوں کی کٹائی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت شہر میں درختوں کی کٹائی کررہی ہے، ایک طرف وزیراعظم کی جانب سے درخت لگانے کا سبق دیا جا رہا ہے تو دوسری جانب پنجاب حکومت ہی درخت کاٹ رہی ہے.درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے حکومت کو درختوں کی کٹائی کرنے اور کٹے ہوئے درخت اُٹھانے سے روک دیا، عدالت نے پنجاب حکومت سے17 فروری تک درختوں کی کٹائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔